Ceasefire on LOC
لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والوں میں 3 بچے اور خاتون شامل ہیں جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 افراد بھی زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس سے بھارتی پوسٹوں میں آگ لگ گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔LOC
Comments
Post a Comment