عوام چاغی کے نام آئی بیک کا پیغام
السلام علیکم غالبا یہ سن 2009 کی بات ہیں میں اپنے دوست کے ہاں اس کے بیٹھک میں گپول میں مشعول تھا کہ اچانک مجھے کسی کے چیخ سنائی دی وہ چیخ چیخ کر میرے دوست جو میرے ساتھ بیٹھا تھا اس کا نام لیکر پکار رہا تھا میں چونکہ اس کے گھر میں مہمان تھا اس لئے مجھے اچھا نہیں لگ رہا تھا کہ میں بیٹھک کی دیوار پلانگ کرکے پاس ہی کے کمرے میں جاکر اس چیخنے والی کی داد رسی کروں پھر خیال آیا جب اس گھر کا بندہ ہی ساتھ بیٹھا ہو تو میرے جانے کی کیا ضرورت جس کو پکار رہا تھا وہ بڑے اطمینان اور تسلی سے اٹھا اور جانے کے فورا بعد واپس اگیا ۔ میں نے پوچھا کیا ہوا یہ کون تھا کیوں چلارہا تھا ،آپ کو کیوں چیخ چیخ کے پکار رہا تھا اور آپ واپس اتنے جلدی میں کیوں آکر بیٹھ گئے اللہ خیر کریں کیا ہوا ۔ ریلیکس یار ،کچھ بھی تو نہیں ہوا کچھ بھی تو نہیں ہوا؟ تو پھر یہ کیا تھا ۔ یار یہ روز کا معمول ہیں ،یہ سالا میرا بڑا بھائی ہیں پاس ہی کمرے میں ٹی دیکھ رہا ہے کھبی کھبار جب ٹی وی کا ریموٹ اس سے دو گز کے فاصلے پر ہوتا ہے تو یہ گلہ چیر کر لاؤڈسپیکر جیسی بلند آواز نکال کر ہمیں اس لئے پکارتا ہے کہ ریموٹ اس کے ہاتھ میں تمھاکر ...